حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 77
اور جو کامل ہو گیا۔وہ ترقی کرے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۵) : اس سے بھی ثابت ہے کہ الانسان سے مراد وہی انسان ہیں جو منکرانِ قیامت و خدا ہیں۔دنیا میں بھی کوئی بدکار سُکھی نہیں دیکھا گیا گویا یہاں بھی یہ گروہ ہیہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۵) ۷۰۔ : متمرد : سرکش، احکام نہ ماننے والے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء) ۷۲،۷۳۔ : مِنْکُمْکے مخاطب وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اذَ امَامِتُّ… الخ یہ غلط ہے کہ متّقی بھی دوزخ میں جائیں گے بلکہ صرف کفّار جائیں گے۔جیسا کہ ایک اور جگہ فرمایا ہے(مریم:۸۶،۸۷) یہاں تمیز کر دی۔پھر فرمایا۔ (الانبیاء:۱۰۲،۱۰۳) یعنی متقی تو دوزخ کی بھنبھناہٹ تک نہ سنیں گے۔سے یہ مراد ہے۔کہ اے منکرانِ قیامت! تم سب دوزخ میں جاؤ گے۔سے یہ مطلب ہے۔کہ پھر ہم تمہیں ایک اور بات بتائیں۔وہ یہ کہ متّقی نجات پائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۵) ۷۵۔