حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 5 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 5

۱۲،۱۳۔  : کچھ مدّت تک باہر کی کوئی خبر اس گروہ کو نہ پہنچی۔بَعَثْنَا:آخری ترقی دنیوی کی طرف اشارہ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۵) : دوسرے لوگوں سے بے خبر رہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر ۹ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ۴۶۴) ۱۴۔  … میری طبیعت توضعیف ہے۔مگر دل میں آیا کہ زندگی کا بھروسہ نہیں۔معلوم نہیں کہ کس وقت موت آ جاوے۔کچھ قرآن سنا دیا جاوے تو اچھا۔فرمایا۔آج مجھے بہت جوش ہوا کہ درس قرآن سننے والوںکے واسطے خصوصیت سے دُعا کروں۔پس جو اس وقت حاضر ہیں ان کے واسطے میں نے بہت بہت دعائیں درس شروع کرنے سے پہلے کی ہیں۔ُُّّ: اصل قصّہ کا بیان اب شروع ہوا ہے۔: عظیم الشّان بات۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۵۔۱۵۶) ۱۵۔  شَطَطًا: پراگندہ بات۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ۱۵۶)