حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 70
۴۸،۴۹۔ ابراہیم نے کہا۔تجھے بُرے اعتقاد سے سلامتی رہے۔میری طرف سے تجھے دُکھ نہ پہنچے۔میں تو بہرحال اپنے ربّ سے تیرے لئے معافی مانگوں گا۔وہ مجھ پر مہربان ہے اور تم سے اور تمہارے بُتوں سے جنہیں تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔سب سے الگ ہوں اور صرف اپنے ربّ کو ہی پکارتا ہوں اور امید ہے کہ جس طرح تم بُتوں کو پکار کر پورے کامیاب نہیں ہوتے۔یقینا میرا حال ایسا نہ ہو گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۸۹۔۲۹۰) : دیکھو کیا شستہ زبانی اور خوش بیانی ہے۔باوجود مباحثہ کے ایک دوسرے کا ادب ملحوظ رہا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۴) ۵۰،۵۱۔ : ملک شام میں چلے گئے۔ان سے الگ ہو گئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۴) پس جب ابراہیمؑ ان لوگوں سے اپنے بُت پرست باپ اور اپنی بُت پرست قوم اور ان کے بُتوں سے الگ ہوا تو اسے اﷲ تعالیٰ نے نبی بیٹا اسحٰقؑ جیسا اور نبی پوتا یعقوبؑ جیسا عطا فرمایا۔اور ان لوگوں کو اﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اتنے انعامات بخشے جن کے بیان کی حاجت نہیں۔کیونکہ ابراہیمی خاندان کے برکات ظاہر ہیں۔تمام دنیا کے لوگ ان کی مدح اور ثناء کرتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۹۰)