حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 56 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 56

قدس میں حاضر ہو کر اس امر کی شکایت کی۔آپؐ نے بریرہ سے اس کے ساتھ مصالحت کر لینے کو ارشاد فرمایا۔بریرہ نے جواب دیا۔آپؐ یہ وحی سے فرماتے ہیں یا عہدہ نبوّت سے علاوہ بطور مشورہ کے فرماتے ہیں۔آپؐ نے فرمایا۔میں رسالت کے لحاظ سے یہ حکم نہیں دیتا۔اپنی ذاتی رائے سے تجھے کہتا ہوں اس نے نہ مانا۔اور کہا مجھے اختیار حاصل ہے۔اسی طرح ۔اس آیت میں شرک سے ممانعت اور اس امر کا بیان ہے کہ میں ایک بشر ہوں۔بشریت میں تمہاری مثل ہوں۔خبردار کبھی شرک نہ کرنا۔مجھے خدا نہ کہہ بیٹھنا۔نہ میری عبادت کرنااللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھرانا۔(تصدیق براہینٍ احمدیہ ص ۲۳۲ تا ۲۳۵)