حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 579
: کچھ پہاڑی لوگ تھے۔یہودی معلوم ہوتے تھے۔نصیبین کے رہنے والے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۱ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۱۔ بولے اے قوم ہماری ہم نے سُنی ایک کتاب جو اتری ہے موسٰی کے پیچھے۔سچا کرتی سب اگلیوں کو سمجھاتی سچّا دین اور راہ سیدھی۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۲۷) ۳۲،۳۳۔ اے قوم ہماری مانو اﷲ کے بلانے والے کو اور اس پر یقین لاؤ کہ بخشے تم کو تمہارے گناہ اور بچاوے تم کو ایک دُکھ کی مار سے اور جو کوئی نہ مانے گا اﷲ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں اُس کو اُس کے سوا مددگار اور وہ لوگ بھٹکے ہیں صریح۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۲۸)