حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 569
کیسے وبال میں ہیں۔تو دعاکر۔آپؐ نے دعا کی۔جناب یوسفؑ نے تو فرعونی خزانہ سے غلّہ دلایا تھا۔آپؐ نے الہٰی خزانہ سے دلایا۔(بخاری۔سورۃ دخان) (فصل الخطاب حصّہ اوّل ایڈیشن دوم صفحہ۷۳) ۱۷۔ :جنگ بدر۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹صفحہ۴۸۱ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۱۸،۱۹۔ اور ہر آئینہ آزمایا ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو اور آیا اُن لوگوں کو رسول بزرگ کہ حوالے کرو طرف میرے اﷲ کے بندوں کو ہر آئینہ میں تم لوگوں کا امانت دار اور رسول۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۱۵۶) ۲۱۔ : یہ دعا میری مجرّبہ ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر ۹صفحہ ۴۸۱ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۰۔ : ۱۔اہل ملک و اہل زمین ۲۔اس وقت خاص بارش کے چند قطرے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر ۹صفحہ ۴۸۱ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۵۰۔ عزّت بمعنی حمیّت ضِدّ جاہلیت ہے۔دیکھو قرآن میں ایک جگہ اس کا استعمال ہوا ہے۔ (البقرہ:۲۰۷) یعنی جب اسے خدا سے ڈرنے کو کہا جاتا ہے تو اُسے عزّت (ضد و حمیت جاہلانہ ) گناہ پر آمادہ کرتی ہے۔پس ایسے کیلئے جہنم بس ہے۔