حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 567 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 567

شفاعت ایک قسم کی دعا ہے اور دعا کا مؤثر ہونا کل مذاہب تاریخیہ میں مسلّم اور دعا کیلئے یا دعا کی قبولیت کیلئے گناہوں سے پاک ہونا ہرگز ہرگز شرط نہیں۔(فصل الخطاب حصّہ دوم ایڈیشن دوم صفحہ۱۴۱) ۸۹۔ : یہ عطف ساعۃ پر ہے۔۲۔و بمعنے ربّ یعنی بار بار اس کا کہنا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۱ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۹۰۔ : تو ان سے درگزر کر اور سلام کہہ دے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۷۶) پھر عفو کر ان سے اور کہہ سلام۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۵۴)