حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 550
: مثلاً کوئی نقشہ دکھایا جاوے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۰ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) : برہمو لوگوں کو دیکھو تو خدا تعالیٰ کی بڑی تعریفیں کریں گے مگر خدا تعالیٰ کی اس صفت سے ان کو قطعاً انکار ہے۔جس سے وہ ہدایت نامے دنیا میں بھیجتا اور انسان کو غلطیوں سے بچانے کیلئے راہنمائی کرتا ہے۔اور نہیں مانتے کہ یُرْسِلَ الرَّسُوْل بھی خدا تعالیٰ کی کوئی صفت ہے۔(الحکم ۵؍مئی ۱۸۹۹ء صفحہ۴) ۵۳۔ اور ایسا ہی ہم نے تیری طرف اپنے امر سے رُوح بھیجی ہے۔تو نہ تو کتاب ہی سمجھتا تھا اور نہ ایمان پر ہم نے اسے نور بنایا ہے۔اس سے جس کو چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے ہدایت دیتے ہیں اور یقینا تُو سیدھی راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۱۳)