حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 548 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 548

۳۴۔  : ان کے اسٹیم روک دے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۰ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۷،۳۸۔   : ہر ایک بدی کی ابتداء صغیرہ ہے۔یعنی مبادی معاصی اور انتہاء کبیرہ ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۰ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) …: وہ نعمتیں جو اﷲ تعالیٰ کے پاس ہیں بہت ہی اچھی اور ہمیشہ رہنے والی ہیں اور انہیں کو ملیں گی کہ جو ایمان لائے اور اپنے رب ہی پر ان کا بھروسہ ہے اور وہ جوبڑے بڑے گناہوں سے اور بے حیائیوں سے بچے رہتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۵) ۳۹۔  اور ایمان والے وہ جنہوں نے حکم مانا اپنے رب کا اور درست رکھی نماز اور ان کی حکومت ہے مشورے سے آپس میں۔(فصل الخطاب حصّہاوّل صفحہ۵۷) : اور ان کی حکومت باہمی مشورہ سے ہوتی اور کچھ ہمارا دیا خرچ کرتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۵)