حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 52
کیا کافروں نے سمجھا کہ سوا میرے بندوں کو میرے مددگار بنا دیں۔ہم نے کافروں کیلئے جہنم کو مہمان خانہ بنایا ہے۔(فصل الحظاب حصّہ اوّل صفحہ۱۷۴) جس طرح حدیثوں میں یہ ثابت ہے کہ سورہ کہف کی ابتدائی آیتوں کا پڑھنا فتنِ دجّال سے نجات کا موجب ہے۔اسی طرح آخری آیات کا پڑھنا بھی فتنِ دجّال سے نجات کا موجب ہے۔اس لئے پھر غور کرو کہ جن کا سورہ کے ابتداء میں ذکر ہے انہی کا انتہاء میں بھی ہے یا نہیں ؟ ان آیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دجّال کون ہے اور اس کے صفات کیا ہیں۔: مجھے چھوڑ کر۔: چنانچہ بعض لوگوں نے مسیحؑ کو اپنا والی قرار دیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۲) چونکہ یہ یاجوج ماجوج عیسائی شاخ یازدہم ہرقل کے مذہب پر ہیں۔جس کو حسب دانیال۷ باب۷،۱۰ حیوان فرمایا ہے اور وہ مسیحؑ کو اپنا مولیٰ خیال کرتے ہیں اور اکثر مریم کو معبود بناتے ہیں اس واسطے قرآن کہتا ہے۔ ۔(فصل الخطاب طبع ثانی حصّہ اوّل صفحہ۱۷۴) اور ان لوگوں کے دنیوی کمالات پر اور ان کی ظاہری صنعت پر جیسے ریل۔تار فوٹوگراف وغیرہ وغیرہ بنائے گئے۔فرماتا ہے۔۱۰۴ تا ۱۰۶۔