حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 543 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 543

۴۳۔  اس کتاب کا محافظ حضرت حق سبحانہٗ ہے۔جس کیلئے آئندہ پیشگوئی ہے کہ اس کتاب کی باطل کرنے والی آئندہ بھی کوئی چیز نہیں بھیجیں گے۔تو پھر ہم کو سائنس یا بیرونی خطرناک دشمنسے گھبرانے کی کیا ضرورت ہے۔جب ہم کو ایسی کتاب دی گئی ہے کہ جس کا خدا حافظ ہے اور جس کی باطل کرنے والی کوئی چیز فطرت کے خالق نے پیدا ہی نہیں کی۔پس جیسا ہمارا رسول کامل ہے۔ویسے ہی ہماری کتاب کامل ہے۔یہ کتاب تو قیامت تک رہے گی مگر ایسی کامل کتاب ہمارے گھروں سے نکل کر دوسروں کے گھروں میں چلی گئی۔تو ہمارے بزرگوں کی رُوح کو کیا خوشی ہو گی؟ پس خوف ہے تو یہ کہ ہمارے گھروں سے یہ کتاب نہ نکلے اور ہم اس کی اِتِّباع سے محروم نہ رہیں۔(بدر ۳۱؍مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ۴) ۴۷۔  اور تیرا رب ایسا نہیں کہ ظلم کرے بندوں پر۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۴۴) ۴۸۔   : ہر گھڑی کا علم کیا معلوم کہ اب سے کچھ منٹ بعد کیا ہو گا۔: یہ تفصیل اس لئے ہے تا لوگ جانیں کہ اﷲ کو علم جزئیات کا بھی ہے۔فلاسفر کہتے ہیں۔صرف کلّیات کا علم ہے۔وہ غلطی پر ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۰ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء)