حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 538
اور اسی گمان نے جو تم نے اپنے رب سے کیا تمہیں ہلاک کیا۔پھر تم زیاں کار ہو گئے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۸) ۲۶۔ اور لگا دی ہم نے ان پـر تعیناتی۔پھر انہوں نے بھلا دکھایا ان کو جو اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے اور ٹھیک پڑی اُن پر بات مل کر سب فرقوں میں جو ہو چکے ہیں ان سے آگے جنّوں کے اور آدمیوں کے وَے تھے ٹوٹے والے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۶۳) ۳۱ تا ۳۳۔ جو لوگ ایمان کو مشروط کرتے ہیں۔وہ محروم رہ جاتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ ایسے لوگوں کی پرواہ نہیں کرتا۔ہاں خدا تعالیٰ کسی کو خالی نہیں چھوڑتا۔جو اس کی راہ میں صدق و ثبات سے قدم رکھتا ہے۔وہ بھی اس قسم انعامات سے بہرہ وافر لے لیتا ہے۔جیسے فرمایا