حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 533 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 533

لوگوں کے واسطے بشیر و نذیر ہے۔پس اکثر لوگوں نے منہ پھیرا اور وہ سنتے ہی نہیں اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں۔تیری اسی بات کی طرف سے جدھر تو ہمیں بُلاتا ہے۔اور ہمارے کان بوجھل ہو رہے ہیں اور تیرے اور ہمارے درمیان اوٹ ہے۔تُو اپنے کام میں لگارہ۔ہم اپنے کام میں۔تو کہہ دے ( اے محمد) میں ایک تمہیں سابشر ہوں۔میری طرف خدا کا پیغام آتا ہے کہ تمہارا معبود واحد ہے۔اسی کی راہ پر سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اُسی سے بخشش مانگو۔ہلاکت اُن مُشرکین کے واسطے جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیں۔بے شک ایمانداروں اور نیکوکاروں کیلئے غیر منقطع اجر ہے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۵۸) …الخ: تو کہہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم۔حکم آتا ہے مجھ کو کہ تم پر بندگی ایک حاکم کی ہے۔سو سیدھے رہو اُسکی طرف اور اُس سے گناہ بخشواؤ اور خرابی ہے شرک والوں کی۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۱۷) ۱۰ تا ۱۳۔