حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 529 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 529

: اِمَّا سے ظاہر ہے کہ پیشگوئی کے پورا ہونے کی صورت کا علم اﷲ ہی کو ہے اور اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے۔جس رنگ میں چاہے۔پوری کر دے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۲۰) ۸۱۔  اﷲ کی کتاب۔اﷲ کی عظمت سمجھانے۔قرب کی راہیں بتانے اور اس ذات سے حبِّ کامل پیدا کرانے کیلئے نازل ہوئی ہے۔اور یہ باتیں اس کے عجیب در عجیب احسانوں کے مطالعہ کرنے سے پیدا ہوتی ہیںجُبِلَتِ الْقُلُوْبُ عَلٰی حُبِّ مَنْ اَحْسَنَ اِلَیْھَا۔کامل علم والے۔کامل قدرت والے۔کامل احسانوں والے کی محبت خود بخود آجاتی ہے۔اور پھر اس محبت کرنے والے میں فرماں برداری پیدا ہوتی ہے جو تمام سُکھوں کی موجب ہے۔پہلے اپنے احسان بیان فرماتا ہے۔: پہلے برّی سفر کا ذکر کیا۔اب بحری سفر کے ذرائع بتائے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۲۰) ۸۲۔ : ایک مقناطیسی سوئی کے طفیل اندھیری راتوں میں بڑے بڑے سمندروں میں سفر ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۲۰)