حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 522
: فرعون کی تدبیروں سے موسٰی ہلاک نہیں ہوئے بلکہ خود فرعون ہی ہلاک ہوا۔خوب یاد رکھو۔کبھی کسی راست باز کے مقابلہ میں نہ آؤ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹) ۳۹۔ : فرعون نے وَمَآ کہا تھا۔اس کی تردید میں فرماتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹) ۴۱۔ جس قدر مومن کا ایمان بڑھتا ہے۔اسی قدر وہ بڑے فضل کو جذب کرتا ہے اور اسے حاصل کرتا ہے۔جیسے جس قدر روشندان اور فتیلہ بڑا ہو گا اسی قدر زیادہ روشنی کھینچے گا۔اب اگر کوئی یہ سوال کرے کہ جب ایمان فضل کو بلاتا ہے اور فضل سے نجات ہے تو اعمال کیا ہوئے۔کیا اعمال لغو اور بیکار ہوں گے تو معلوم ہوا کہ سائل نے ایمان اور اعمال نیک کا تعلق نہیں سوچا۔کیونکہ نیک اعمال اور سچا ایمان ایک دوسرے کو لازم و ملزوم ہے۔سچا ایمان نیک اعمال کا بیج ہے اور اچھے بیج کا ضرور ہاں اچھے بیج کا ضرور اچھا ہی پھل ہوتا ہے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم طبع دوم صفحہ۱۳۶) اور جس نے کی ہے بھلائی وہ مرد ہو یا عورت اور وہ یقین رکھتا ہو۔سووہ لوگ جائیں گے