حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 514 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 514

اگر کوئی شخص اپنی چھوٹی سی غرض کیلئے کسی اپنے بڑے محسن و مربی کو ناراض کرتا ہے تو وہ فطرت کے تقاضا کے خلاف کرتا ہے۔پس اﷲ سے بڑھ کر کون محسن و مربی ّہے کیونکہ دنیا کے عارضی محسنوں کو پیدا کرنے والا بھی وہی ہے۔ایسے علیم و حکیم کی بات کو اگر نہ مانا جاوے تو دنیا و آخرت میں دُکھ کا موجب ہے۔: اﷲ کی ناراضی یا اﷲ کی لعنت۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۸) ۱۲۔  : ایک ہم کچھ نہ تھے۔خدا نے بتایا۔پھر موت کی تیاری ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۸) ۱۳۔  : جن لوگوں میں کچھ نہ کچھ شرک ہے۔جب محض اﷲ تعالیٰ کی عظمت و جبروت کا ذکر کیا جاوے تو انہیں بُرا معلوم ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۸) ۱۵۔