حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 509 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 509

اس سے بچو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷) ۶۵۔ تمہید:۔قرآن شریف ایک بے نظیر کتاب ہے۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے اس کے سوا کسی کو کتاب ماناہی نہیں۔افسوس کہ اب مسلمانوں میں قرآن شریف کی عظمت بہت کم رہ گئی ہے۔قرآن شریف زندوں کو سنانے کیلئے تھا۔اب مُردوں کو سنایا جاتا ہے۔قرآن مجید نے اگلی قوم کو تمام جہان سے غنی کر دیا۔مگر اب قرآن شریف سے ٹکے کمائے جاتے ہیں۔قرآن مجید راستی قائم کرنے کیلئے آیا مگر اب قرآن شریف ہاتھ میں لے کر جھوٹی قسمیں کھائی جاتی ہیں۔گویا یہ جھوٹ پھیلانے کا آلہ ہے۔قرآن مجید اﷲ کی محبت دلوں میں پیدا کرنے کیلئے تھا۔لوگ اس کی آیتوں سے مخلوق کی محبت حاصل کرتے ہیں چنانچہ(بقرہ:۱۶۶) کا عمل کیا جاتا ہے۔حالانکہ یہی آیت اس بات کی تردید کرتی ہے کہ مخلوق میں سے کسی کی محبت میں فنا ہو جاوے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷) ۶۹۔   : بگل بجایا جائے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷) ۷۰۔  : نامۂ اعمال۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷)