حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 508
۵۵۔ : یہ اس(زمر:۵۴) کیلئے بطور شرط ہے۔اﷲ کی طرف جُھکو۔: اس جھکنے کا نشان یہ ہے کہ اس کی فرماں برداری کرو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷) ۵۶۔ : مثال کے لئے سنو!دو حکم ہیں کہ کسی ایذارسانی کا بدلہ لے لو۔دوسرا یہ کہ چشم پوشی کرو۔اب یہ عفو ہے۔بعض کہتے ہیں کہ یہ صفتِ کاشفہ ہے یعنی جو کچھ رب نے اتارا ہے وہ احسن ہی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷) : مثلاً بدلہ لینا بھی جائز ہے۔اور صبر اور غفر بھی۔اب یہ صبر اور معافی دے دینا بہتر ہے۔اور یہ طریق صلحاء ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۷۹ستمبر ۱۹۱۳ء) ۵۷،۵۸۔ : تفریط کے معنے کمی کرنے کے ہیں۔: آجکل ایسے لوگ بہت ہیں جو مذہبی امور کو تمسخر میں اڑاتے رہتے ہیں۔: دُکھوں سے بچنے والے ہوتے۔دراصل تمام دُکھوں کا اصل بد صحبت ہے