حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 482 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 482

احزاب (جماعتیں) احزاب کے بڑے بڑے لشکر اس جگہ شکست کھا جائیں گے۔کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔عنقرب یہ سب لوگ شکست دیئے جائیں گے اور بھاگ نکلیں گے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۹۶) : سورۂ احزاب میں(احزاب:۲۳) یہ مکّی آیت ہے سے اشارہ فرمایا۔مکّہ میں یہ پیشگوئی پوری ہو گی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۷ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۱۶۔ : میں نے لوگوں کو بہت سمجھایا ہے کہ جب قوم محدود دائرہ میں ہوتی ہے۔اور اُس کے سامان محدود ہوتے ہیں تو ان کی زبان بھی محدود ہوتی ہے۔جب ان کے تعلقات بڑھ جاتے ہیں اور دوسری قوموں سے تعلقات بڑھتے ہیں تو وہ لفظ بھی وسیع ہو جاتے ہیں۔: ایک اونٹنی کو دُوْہ کر جب دوسری کو دوہتے ہیں اور تیسری کو۔اور پھر اسی طرح کئی کو دُوْہ کر جب پھر پہلی کو دوہنے لگے تو اس فاصلہ کو فواقؔ کہتے ہیں۔اسی طرح جب لڑائی میں ایک شخص مہلت مانگتا ہے تواس کو فواقؔ کہتے ہیں۔یہاں بھی عذاب کی مہلت کا ذکر ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۴) ۱۸۔  : نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے دشمن کبھی ننگ و ناموس پر کبھی جان و مال پر۔کبھی مال و اسباب پر۔کبھی دین پر حملہ کرتے ہیں۔اور ان حملات کیلئے بعض اوقات مامور کڑھتے ہیں کہ یہ کیوں ایسی شرارتیں کرتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ نبی کریم ( صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم) کو تسکین فرماتا ہے کہ تیرے پاس کلیں نہیں اور داؤد کے پاس تھیں۔تیرے پاس فوج نہیں اور داؤد کے پاس تھی۔داؤد کی