حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 470
ازواج جمع زوج کی اور زوج کے معنی ہیں۔ساتھی (اَلْازْوَاجُ: اَلْقُرَنَاء ُ) یعنی ازواج بمعنی ساتھی کے ہیں … ہر جگہ ازواج کے معنے ساتھ والے کے ہیں۔مطلب آیت کا نہایت صاف ہے۔کہ بڑے بڑے ظالم بدکار اور ان کی جنس کے سنگی ساتھی سب کو دوزخ میں لے جاؤ۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل طبع دوم صفحہ۱۳۵۔۱۳۶) ۳۸۔ : قرآن شریف نے تمام رسولوں کی تصدیق کی۔جو صداقتیں انہوں نے مختلف زمانوں میں پیش کیں۔وہ سب قرآنِ مجید میں موجود ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۲) ۶۶۔ : سانپوں کے سر۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۲) ۸۴،۸۵۔ انبیاء پہلے تمام اسباب کو اپنی طاقت و وسعت کے مطابق جمع کرتے ہیں پھر خدا کو پکارتے ہیں کیونکہ اسباب کا جمع کرنا بھی خدا ہی کے قانون کی فرماں برداری ہے۔تدبیر کے معنے ہیں۔آخر کو دیکھنا۔توکّل کے معنے ہیں۔جو چیز بہم نہیں پہنچ سکی۔اس کے لئے جنابِ الہٰی میں التجاء اور اس کی ذات پر بھروسہ۔: نوح کے اتباع میں سے۔: دل ہو جو طمع۔حسد۔شہوت کے خیال اور اس کے لوازمات جہالت۔سُستی فضولی۔غضب۔اس قسم کی بدیوں سے پاک اور اپنے مولیٰ کافرماں بردار ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۲) خدا تعالیٰ مخفی در مخفی ارادوں اور نیتوں کو جانتا ہے۔اس کے حضور نفاق کام نہیں آ سکتا۔بلکہ مَنْ