حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 463
ہے وہ بڑا فخر کرتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۷ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۴۴،۴۵۔ : پیشگوئی فرماتا ہے کہ تم بھی اسی زمین پر بصورت گستاخی و مقابلہ نبی غرق کر دئے جاؤ گے اور تمہارا کوئی فریادرس نہ ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۱) ۴۶۔ : جو عذاب تمہارے سامنے ہے۔: جو عذاب پیچھے آنے والا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۱) ۴۸۔ قرآن کریم میں لباس اور مکان دینے کی تاکید نہیں آئی۔جس قدر کھانا کھلانے کی آئی ہے۔ان لوگوں کو خدا نے کافر کہا ہے جو بھوکے کو کہہ دیتے ہیں کہ میاں تم کو خدا ہی نہ دے دیتا۔اگر دینا منظور ہوتا قرآن کریم کے دل سورۃ یٰس ٓ میں ایسا لکھا ہے آجکل چونکہ قحط ہو رہا ہے۔انسان اس نصیحت کو یاد رکھے اور دوسرے بھوکوں کی خبر لینے کو بقدرِ وسعت تیار رہے۔اور اﷲ تعالیٰ کی محبت کیلئے یتیموں مسکینوں اور پابندِ بلا کو کھانا دیتا رہے مگر صرف اﷲ کیلئے دے۔یہ تو جسمانی کھانا ہے۔روحانی کھانا ایمان کی باتیں۔رضاء الہٰی۔اور قرب کی باتیں۔یہاں تک کہ مکالمہ الہٰیہ تک پہنچا دینا۔اسی رنگ میں رنگین