حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 462
ثبوت ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳، ۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۱۱) : تمام نر و مادہ کا علم دنیا کو نہیں۔پتھروں کے۔درختوں کے۔دونوں کے جوڑے ہوتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۶۔۴۷۷ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۹۔ : گردش کی مقرر کردہ جگہ۔ایک طرف خط جدی۔ایک طرف خط سرطان۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳، ۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۱) ۴۰۔ اور چاند کیلئے ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں۔یہاں تک کہ آخرکار وہ چاند پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے۔(نورالدّین طبع سوم صفحہ۱۱۵) ۴۱۔ سورج کو تو طاقت نہیں کہ چاند کو دبوچ لے یا اس سے جا ملے۔اور نہ رات دن سے آگے نکل سکتی ہے۔بلکہ یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک میں تیرتے ہیں۔(نورالدّین طبع سوم صفحہ۱۱۵) ۴۲۔ : اب بھی جس کی اولادبحری سفر کے ذریعے ولایت پہنچتی