حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 460 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 460

۲۷،۲۸۔  : حضرت حق سبحانہٗ نے بذریعہ الہام جنّت کی بشارت دی۔لوگ کہتے ہیں اسے قتل کر دیا۔قرآنِ مجید سے تو یہ بات ثابت نہیں ہوتی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۰) مومن اﷲ تعالیٰ پر ایمان لانے والابعد الموت معاً جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔اور شریر نار میں۔جیسے فرمایا۔۔۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ۳۴) ۳۱۔  : تحقیر کرتے ہیں۔یہی معنے ٹھیک ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳، ۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۱) ۳۴۔  بندوں کو اﷲ تعالیٰ سمجھانے کیلئے بہت سی مثالیں بیان فرماتا ہے۔تمثیلوں سے بات خوب واضح ہو جاتی ہے۔دنیا کی تمام مہذب قوموں کے لڑیچر میں یہ طرز پایا جاتا ہے۔مسلمانوں میں مثنوی مولانا روم اس کی بہترین مثال ہے۔