حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 43
میں لکھا ہے کہ باختر کے شمال میں یعنی بخارا کی جانب یا جوج ما جوج کا مسکن ہے۔بالکل ٹھیک ہے غیاث اللغات میں…یہ مضمون صاف لکھا ہے اور تفسیر بیضاوی میں لکھا ہے ’’ مابین آذر بائیجان اور آرمینہ کے ذوالقرنین نے تیس میل کی دیوار بنائی تھی۔اور تفسیر معالمؔ میں سُدّی اور قتادہ سے روایت ہے کہ ترک کو ترک اسی واسطے کہتے کہ ذوالقرنین نے یا جوج اور ماجوج کے بائیس قبیلوں میں سے ان کو چھوڑ کر باقی قوموں کے حملوں کی روک کے واسطے دیوار بنائی تھی اور ضحاکؔ سے روایت کیا ہے ’’ یا جوج ماجوج ترکوں کی قوم سے ہیں‘‘۔یہ کچھ کچھ تذکرہ ایشیائی عام اور مشہور کتابوں کا تھا۔جن میں کسی الہامی کتاب سے استدلال نہیں کیا۔اب سنئے۔حزقیل کے ۳۸ باب میں لکھا ہے (یہ کتاب بائیبل کے مجموعہ میں دانیال سے پہلے ہے) ’’ اے جوج! روس اور مشک (ماسکو) اور طوبال کے سردار میں تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے پھرا دوں گا۔اور تیرے منہ میں بنسیاں ماروں گا‘‘۳۔۴ اور اسی باب کی آیت اوّل و دوم میں ہے’’ اے آدم زاد! تو جوج کے مقابلے میں جو ماج کی سر زمین میں بستا ہے اور روس اور مسک اور طوبال کا سردار ہے منہ کر کے اوراس کے برخلاف نبوّت کر‘‘ اس سے ناظرین یقین کریں گے کہ روس بے ریب یا جوج ہے۔گویا جوج کی اور قومیں بھی ہوں۔یاجوج کی تحقیق ختم ہوئی۔اب ماجوج کا حال سنئے۔حزقیل کے ۳۹ باب ۵۔۶ آیت میں ہے ’’ اور میں ما جوج پر اور ان پر جو جزیروں میں بے پروائی سے سکونت کرتے ہیں ایک آگ بھیجوں گا۔‘‘ اُس زمانے میں ایسی دیواروں سے حملوں کی روک ہو جاتی تھی۔دیکھو چین کی دیوار ایسے حملوں اور یاجوجی قوموںکی روک کے واسطے اہل چین نے بنائی تھی۔اور ان کیلئے اس وقت کی حالت کے مناسب مفید اور کارگر ہوئی۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۶۸۔۶۹) ماجوج حسب باب دہم پیدائش اور پہلی تاریخ کے باب ۵ کے یا فث کا بیٹا ہے اور حسب ۳۸ باب حز قیل نہر یورال کی شرق میں بسا تھا اور یا جوج حسب تاریخ ایام اوّل ۵ باب اور سلاطین اوّل کے ۱۵ باب و ۱۶ یوئیل بن روئن کا بیٹا ہے اور اس کی اولاد حسب فصول مذکورہ ممالک ماجوج بن یافث میں بسائی گئی، یعنی وہی یورال ندی کے شرقی حصّے میں اور حسب حزقیل باب ۳۸و۵۵ یاجوج رَشیہ اور سَبِیْریَّہ پر مسلّط ہوئے۔ان کی نسبت یہ بھی لکھا ہے کہ فارس اور جرمن ان کے ساتھ ہوں گے اور اور کوش کی اولاد پر جو جیحون کے متصل بستی ہے اور باب ۳۸ حزقیل میں ہے۔گومر کی اولاد یعنی مرو اور ہرات والوں پر ان کا تسلّط ہو گا۔اور اسی فصل سے معلوم ہوتا ہے۔کابل والے یعنی قبط اس