حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 454
: بعض دُم دار ستارے ایسے ہیں کہ ان کی دُم کی ٹکّر سے زمین ٹکڑے ہو جاوے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۹) ۴۴۔ اَلْمَکْرُ: مکر کے ساتھ سَیِّیٔ ُ لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مکر کے معنے بُرے نہیں جبھی تو اس کے ساتھ سَیِّیٔ ُ لگایا۔ِ: سنت اﷲ اور سنت ﷲ میں فرق ہے۔غُلَامُ زیْدٍ۔زید کا خاص غلام۔غُلُامٌ لِزَّیْدٍ خاص غلام نہیں۔کوئی ایک۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۹)