حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 37
پھر بندوق توپ یہ سب آگ ہی ہیں۔خودرائی۔خودپسندی مسلمانوں میں بہت بڑھ گئی ہے۔وہ کسی سے مشورہ ہی نہیں کرتے اور اپنے مخالف رائے سننے کی تاب ہی نہیں رکھتے۔سُستی۔کاہلی۔باہمی رنجشیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔جیسا مجھے ایک اور ایک دو پر یقین ہے اسی طرح مجھے اس بات پر یقین ہے کہ یا جوج ماجوج وہ قومیں ہیں جو کشمیر ایران بخارا کے شمال میں ہیں۔چین کی دیوار۔یورال کی آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کی دیوار ان قوموں کے حملوں کو روکنے کیلئے بنائی گئی۔(بدر ۲۴؍ اگست ۱۹۱۱ء صفحہ ۲) ۸۵۔ :طاقت دی تھی۔قرن کے معنے طاقت کے ہیں۔سورج کے متعلق حدیث میں آیا ہے فَاِنَّہٗ یَطَّلِعُ بَیْنَ قَرْنِ الشَّیْطٰنِ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کے طلوع کے وقت عبادت اس واسطے منع ہے کہ اس وقت سورج کی پرستش کی شیطنت کا زور آتا ہے۔مید و فارس کی طاقتوں کے مجموعہ کا نام قرنین ہے مجھے بہت افسوس ہے کہ بہت سے لوگوں نے سینگوں کے متعلق بیہودہ بحث کی ہے۔کہ وہ سونے کے تھے یا چاندی کے بعض نے ذوالقرنین سکندررومی کو قرار دیا ہے۔یہ غلط ہے اس کے ہاتھ سے مید و فارس کی سلطنتیں تباہ ہوئیں۔اسے ایک سینگ کا مینڈھا کہا گیا ہے۔:ہر ایک علم جو اس وقت اس کی سلطنت کے مناسبِ حال تھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل، ۵؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۱۔۱۶۲) :سبب کے تین معنے ہیں۔ا۔علم ۲۔پہاڑ کے رستے ۳۔مناظرہ۔(بدر ۲۴؍ اگست ۱۹۱۱ صفحہ۲) کا ترجمہ میں نے خا ص زمین کیا ہے۔جاننے والے تو اس کا سرّ جانتے ہیں۔مگر ہم کھولے دیتے ہیں کہ الف اور لام عربی لڑیچر میں خصوصیت کے معنے بھی دیتا ہے۔بلکہ عزرا نبی کی کتاب باب ۱ آیت ۲ سے جس کا ذکر آگے آتا ہے، اور بھی قرآن کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۶۵۔۶۶)