حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 391 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 391

۸۔  : سب نبیوں سے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی نبوّت کی خبر دینے اور ان کے ظہور کی پیشگوئی کرنے کا عہد لیا حتّٰی کہ خود نبی کریمؐ سے بھی کہ اپنی نبوت کا اندازہ کریں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۷۴) ۹۔ لِیَسْئَلَ : تاکہ اظہار کئے جاویں۔(بدر ۲۲؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۱۰۔   : جنگ احزاب میں فتح ۱؎ زیادہ قرب۔مرتّب قصہ جنگِ احزاب مدینہ میں جو یہود رہتے تھے اور حضرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ امن کا اور بیرونی مخالف کا مقابلہ کرنے کا وعدہ کر چکے ہوئے تھے۔ان کی خفیہ سازش کے ساتھ دس ہزار عرب مسلمانوں کے برخلاف لڑائی کرنے کے واسطے مدینہ منورہ پر چڑھ آئے۔اندر سے یہود دشمن ہو گئے۔باہر سے اس قدر لشکر آیا۔حضرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم تھوڑے سے مسلمانوں کے ساتھ جن کی تعداد اس وقت چھ سو تھی۔اس لشکر کے مقابلہ کے واسطے نکلے۔ایک پہاڑی کے پہلو میں رات گزارنے کے واسطے ڈیرہ لگایا