حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 389 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 389

۴۔جھگڑے میں فحش گالیاں دے ۵۔خود بُخل کرتا ہے ۶۔دوسرے صدقہ دینے والے کو بُخل کی ترغیب دیتا ہے ۷۔صبح اور شام کی نماز میں سُست ہوتا ہے ۸۔اس میں قوّتِ فیصلہ نہیں ہوتی نہ تابِ مقابلہ۔(بدر ۲۲؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۳۔  : لَا تُطِعْمیں ترکِ شرک کا وعظ تھا۔اب نیکیوں کے اختیار کرنے کیلئے فرماتا ہے کہ  کیونکہ انسان اپنے علم سے نہیں جانتا کہ کون کون سی چیز میرے لئے بلحاظ انجام کے مضر یا مفید ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم ستمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۴) : جو خدا کی طرف سے تجھ پر وحی کیا گیا ہے۔اس میں اوّل قرآن شریف ہے اور پھر حدیث صحیح۔(بدر ۲۲؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۴۔ : ہیکیوں کہا۔ائمہ نے لکھا ہے کہ یہ دو جملے ہیں۔اصل یوں ہے۔ ۱ ۔اِکْتَفِ۲ بِاﷲِ۔ایک جملہ کا (اﷲ) اور دوسرے کا ( اِکْتَفِ) حذف کیا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم ستمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۴) ۵۔