حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 372 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 372

  : اﷲ تعالیٰ دعاؤں کا سُننے والا اور تمہارے حالات کو دیکھنے والا ہے۔(بدر ۳۱؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۳۲۔  اﷲ تعالیٰ نے مختلف ممالک میں مختلف نعمتیں دی ہیں مثلاً عرب میں کھجور، ہندوستان میں آم، کابل میں انگور۔ایسا ہی کسی کو کوئی علم بخشا ہے کسی کو کوئی ہُنر۔ان تمام ممالک میں تبادلۂ انعام و خیالات کے لئے جہاز ہیں۔: اﷲ کے فضل سے مختلف قسم کی نعمتیں لے کر۔: دور کی نعمتیں دیکھ کر انسان شکر بجا لائے۔اور اپنے تئیںاعتداء عصیان سے بچائے۔یہ آیت بائیکاٹ کرنے کی تردید کرتی ہے۔تبادلہ اشیاء غیر ممالک سے منع نہیں۔بلکہ خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا ادائے شکر ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۱)  کیا تُو نے نہیں دیکھا کہ کشتی سمندر میں چلتی ہے۔یہ اﷲ کی نعمت ہے۔تاکہ تم کو اس کے نشانات دکھائے۔اس میں پیشگوئی ہے۔کہ مسلمانوں کے فتوحات وہاں تک پہنچیں گے۔کہ تم کشتیوں اور جہازوں میں سوار ہو کر دوسرے ممالک اور جزائر میں جاو گے اور ان کو فتح کرو گے۔چنانچہ حضرت عثمانؓ کے زمانے میں جزائر قبرص و روڈس فتح ہوئے۔اور مسلمان جہازوں پر چڑھ کر اُن جزائر کو گئے۔جن میں ایک بیوی امّ ایمنؓ نام بھی شامل تھیں۔جن کے گھر میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلّم سوئے ہوئے ہنس کر جاگے۔تو اس بی بی نے سبب اس خوشی کا دریافت کیا تو اس پر فرمایا۔میں نے دیکھا ہے۔کہ مسلمان جہازوں پر اس طرح سوار ہیں جس طرح بادشاہ تختوں پر۔تب اس نے عرض کیا کہ دعا کرو۔میں ان لوگوں میں ہو جاوں۔فرمایا۔تُو