حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 356 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 356

  پس درست رکھ مخاطب ! اپنے آپ کو سچّے دین پر اور وہ یہ ہے۔کہ انسان سب سے قطع تعلق کر کے اﷲ تعالیٰ کی طرف جھُک جاوے اور تمام اقوال و افعال۔حرکات و سکنات اس کی محبت سے صادر ہوں۔یہی الہٰی فطرت کے مطابق بات ہے۔جس پر اﷲ تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا کیا۔الہٰی اندازہ کو بدلانا نہ چاہیئے۔یہی پکّا اور ٹھیک دین ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ ۲۵۲۔۲۵۳) : اسلام کے تمام احکام فطرت کے مطابق ہیں۔مصنوع سے صانع کی طرف اعمال کی جزاء کا اعتقاد۔ہر چیز کا ایک اندازہ میں ماننا۔اندرونی تحریکوں کا متّبع ہونا سب مانتے ہیں۔اور یہی اصولِ اسلام ہیں۔چور و ڈاکو زانی اپنے لئے وہ فعل پسند نہیں کرتا۔جو دوسروں سے کرتا ہے۔یہ فطرت کی گواہی ہے اسلام کے احکام پر۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۳ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۳۔  : خوب یاد رکھوکہ اسلام ایک ہی راہ ہے۔دو ہرگز نہیں۔یہ راہِ حق کی تڑپ دلی دعاؤں۔صدقہ و خیرات۔تقوٰی سے ملتی ہے۔(ضمیمہ اخباربدر قادیان ۱۸؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸) ۴۲۔  : غالب ہو گیا ہے۔: پہاڑوں۔ملکوں۔پانی کے کناروں۔جزیروں میں لوگوں کی بدعملیاں بڑھ گئی ہیں۔(ضمیمہ اخباربدر قادیان ۱۸؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸نیز الحکم ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۲ء صفحہ۷)