حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 349
۱۰۔ : ان لوگوں نے بڑے بڑے کام کئے۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر ۱؎ ۳ سے لیکر ۹ سال تک۔دیکھیں تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۳۔مرتّب عالی شان مکان بنائے۔اور پھر وہاں کنوئیں لگوائے۔محی الدّین ابن عربی فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں کہ ایک عمارت کے کتبہ سے معلوم ہوا کہ تیس لاکھ سال سے بنائی گئی ہے۔(ضمیمہ اخباربدر قادیان ۱۸؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸) ۱۲۔ : نَابُوْد کو بُوْد کرتا ہے۔(مریم:۶۸)سے ثابت ہوتا ہے کہ مادہ بھی خدا نے پیدا کیا۔(ضمیمہ اخباربدر قادیان ۱۸؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸) : ہر وقت آدمی خلق ہوتا رہتا ہے۔ہر روز ہمارا گوشت پوست خون نیا ہوتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۷۳ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۱۶۔ : (۱)خوشی دئے جاتے ہیں(۲) عزّت دئے جاتے ہیں(۳) نئی نعمت دئے جاتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۷۳ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء)