حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 344 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 344

  : ہجرت کرتے ہوئے یہ فکر کہ خرچ کا کیا حال ہو گا۔اس کے جواب میں فرماتا ہے۔مگر اس سے یہ مراد نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ رہو۔دیکھو وہی جانور جو گھونسلے میں کچھ نہیں رکھتے۔وہ بھی آخر سفر کی مشقّت اٹھاتے ہیں۔تلاش کرتے ہیں۔محنت سے۔ابتغائِ فضل کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۷) : مہاجرین کے رزق کا بھی اﷲ متکفل ہے۔جانور گھر سے کچھ ساتھ لے کر نہیں چلتے۔مگر محنت ضرور کرتے ہیں پس مہاجر کو ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ رہنا جائز نہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۳ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۶۲۔  : یہ مان کر کہ سب کچھ اﷲ نے پیدا کیا۔محبت۔عبادت۔تذلّل غیر کیلئے کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۷) ۶۴۔  : بادلوں سے (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۷) ۶۵۔