حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 331 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 331

اپنی طلاقت لسانی سے اس اِفْلَاس کے اسباب بیان کرتے ہیں۔میں نے بھی ان لیکچروں کو پڑھا ہے اور مسلمانوں کے اِفْلَاس کے اسباب پر بھی غور کیا ہے۔(الحکم۱۷؍مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ۴) ۶۔  :  کے معنے یَخَافُوْا کے بھی ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶) ۷۔  : کوئی خدا اور رسول کیلئے محنت کرے۔وہ درحقیقت اپنے لئے ہی محنت کرتا ہے۔بھلا خدا تعالیٰ کا وہ کیا گھٹا بڑھا سکتا ہے۔اﷲ تعالیٰ کی ذات کسی طرح بھی محتاج نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶) ۹۔   ماں باپ جن کی اطاعت اور فرماں برداری کی خدا نے سخت تاکید فرمائی ہے۔خدا کے مقابلہ میں اگر وہ کچھ کہیں تو ہرگز نہ مانو۔فرماں برداری کا پتہ مقابلے کے وقت لگتا ہے۔کہ آیا فرماں بردار اﷲ کا ہے یا کہ مخلوق کا۔ماں باپ کی فرماں برداری کا خدا نے اعلیٰ مقام رکھا ہے اور بڑے بڑے تاکیدی الفاظ