حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 324 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 324

آ جاویں تو وہ راست بازوں کے مقابلہ پر اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔مگر آخر ناکام مرتے ہیں کیونکہ اﷲ اترانے کو ناپسند کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) : جمع مفتح۔خزانے (تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۲ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۷۸۔   : یعنی دارِ آخرت کے حصول کے حکم کے یہ معنے نہیں کہ دنیا بالکل چھوڑ دو۔بلکہ اسلام دین میں، دنیا میں ایک حدبندی چاہتا ہے۔چنانچہ بعض اوقات نماز پڑھنا بھی منع ہے۔اسی واسطے صوم متواتر اور ساری رات جاگنے کو نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے منع فرمایا۔اٰتِ کُلَّ ذِیْ حَقِّ حَقَّہٗ : کیونکہ اﷲ نے تم پر احسان کیا۔: سب سے بڑا فساد تو حضرت موسٰیؑ کا انکار تھا کیونکہ اس سے وحدت میں فرق آتا ہے۔جو تمام ترقیوں و کامیابیوں کی جڑہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۸۰۔  : آخر حضرت موسٰیؑ نے کہا آؤ خدا کے حضور نذر گزاریں اور دعا کریں کہ جو شریر ہے وہ ہلاک ہو جائے۔حضرت موسٰیؑ نے حکم دیا کہ سب لوگ قارون سے اپنے خیمے