حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 317
: اَیْ جَیْبَ قَمِیْصِکَ تَخْرُجُ بَیْضَآئَ اس کے معنے یہ ہیں کہ اﷲ تمہیں ایک کتاب دے گا جو بے عیب ہو گی اور روشن۔اﷲ نے فرمایا(نساء:۱۷۵) قرآن مجید بھی ایک یدِ بیضا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳) ۳۵،۳۶۔ : دیکھو۔انبیاء میں ہرگز عُجب نہیں ہوتا کہ اپنے برابر یا اپنے سے بڑھ کر کسی کو نہ گردانیں۔: یہ عربی کا محاورہ ہے۔مطلب یہ ہے کہ ہم تیری مدد کریں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳) ۳۸۔ : پیشگوئی فرمائی کہ دیکھو ظالم مظفر و منصور نہیں ہوں گے۔گویا خدا فیصلہ کرے گا کہ مَنْ جَآئَ بِالْھُدٰی کون ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳)