حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 316 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 316

میں نے آگ دیکھی ہے تو کہ میں تمہارے پاس اسکی کوئی خبر لاؤں یا آگ کی کوئی چنگاری لاؤں تو کہ تم تاپو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۵۳) ۳۱۔  پس جب اس کے پاس آیا برکت والے میدان کے کنارے سے مبارک زمین میں درخت کی طرف سے پکارا گیا کہ اے موسٰی یقینا میں ہوں اﷲ عالموں کا پروردگار۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۵۴) : درخت کی طرف سے۔نہ یہ کہ نعوذ باﷲ درخت بولتا تھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳) ۳۲۔  : یہ کشف کا وقت ہے۔اﷲ نے نظارہ دکھایا کہ میں تیرے ساتھ ایک جماعت کروں گا جو تیرے دشمنوں کو سانپ کی طرح کھا جائے گی۔حضرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے بھی فرمایا کہ مجھے ایک بستی دکھائی گئی ہے جو دوسری بستیوں کو کھا جائے گی۔یعنی مدینہ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳) ۳۳۔