حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 310
: فرعون کی بیوی نے سفارش کی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۱ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۱۱۔ : لَا تَخَافِیْ وَ لَا تَحْزَنِیْکی وحی ہو اور پھر ایک مُلْہمَہْ گھبراہٹ کا اظہار کرے۔یہ بالکل غلط بات ہے۔اس کے صحیح معنے یہ ہیں کہ موسٰیؑ کی طرف سے فارغ ہو گئی یعنی مطمئن۔کیونکہ خدا نے اس کا ذمّہ لیا تھا۔: اس خوشی کا اظہار کر دے کہ خدا اس کا متکفّل ہو گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲) ۱۵۔ حضرت موسٰیؑ کی پرورش فرعون کے گھر میں کرا دی۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو حکومت دینا چاہتا تھا۔اس لئے بادشاہی گھر میں تربیت کا موقعہ دیا۔: پکی باتیں : اس میں سمجھایا کہ یہ حُکم و عِلم کا دینا حضرت موسٰیؑ ہی سے خاص نہیں بلکہ جو محسن ہو۔خدا اسے اس انعام سے بہرہ ور کرے گا۔چنانچہ حضرت یوسفؑ کے بیان میں بھی فرمایا۔(یوسف:۲۳) (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲)