حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 309 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 309

فاجر ہے۔منافق ہے۔تو پھر نصیحت سے فائدہ اٹھانا معلوم اور عمل کرنا ظاہر بعض اوقات شیطان اس طرح سے بھی حملہ کرتا ہے۔اور نصیحت سے فائدہ اٹھانے سے محروم کر دیتا ہے۔کہ دل میں نصیحت کرنے والے کے متعلق بدظنی پیدا کر دیتا ہے۔پس اس سے بچنے کے واسطے بھی وہی ہتھیارہے جس کا نام دُعا۔درد مند دل کی اور سچّی تڑپ سے نکلی ہوئی دُعا ہے۔(الحکم ۲۶؍مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ۷) ۸۔   : الہامی عبارت کو سمجھنے کیلئے ایک فہمِ سلیم دیا جاتا ہے۔اس سے یہ مراد نہیں کہ جھٹ پھینک دے چنانچہ اسی واسطے اُمِّ موسٰی نے صندوق بنایا۔سوراخیں بند کیں۔ساتھ ہی اس کی بہن کو روانہ کیا۔گویا ظاہری اسباب کی پوری رعایت رکھی اور الہام وحی الہی کی تعمیل بھی کی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲) ۹۔  : فرعون کی لڑکی نے لیا۔: اس نے کس غرض کیلئے لیا۔یہ تو اسے معلوم ہو گا۔خدا کا منشاء اس آیت سے ظاہر ہو گیا۔لؔ نتیجہ کا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲) ۱۰۔