حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 304 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 304

ایک عجیب نکتہ آپ کو سناتے ہیں۔آپ سے میری مراد وہ سعادت مند ہیں۔جو اس نکتہ سے فائدہ اٹھاویں۔قرآن کریم میں ایک آیت ہے اس کا مطلب ایسا لطیف ہے کہ جس سے… قرآن کی عظمت بھی ظاہر ہو۔غور کرو اس آیت پر۔ ۔اور تُو پہاڑوں کو دیکھ کر گمان کرتا ہے۔کہ وہ مضبوط جمے ہوئے ہیں اور وہ بادل کی طرح اُڑ رہے ہیں۔یہ اﷲ کی کاریگری قابلِ دید ہے۔جس نے ہر شے کو خوب مضبوط بنایا ہے۔غور کرو۔یہاں ارشاد فرمایا ہے۔کہ پہاڑ تمہارے گمان میں ایک جگہ جمے ہوئے نظر آتے ہیں اور وہ بادلوں کی طرح چلے جاتے ہیں۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑ زمین کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔اور یہ کیسا عجیب نکتہ ہے۔(نور الدّین طبع ثالث صفحہ ۲۰۵۔۲۰۶) ۹۰،۹۱۔   : نبی کریمؐ نے فرمایا ہے۔اَفْضَلُھَا لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ ( کلمہ توحید) وَ اَدْنَاھَا اِمَاطَۃُ الْاَذٰی عَنِ الطَّرِیْقِ۔: بدی میں کفر و شر سب سے بڑھ کر ہیں۔اور رستوں میں روک ادنیٰ درجے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ۱۹۲) ۹۳۔