حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 290
کیوں نہ کریں سجدہ اﷲ تعالیٰ کیلئے جو نکالتا ہے چھُپی چیزوں کو آسمانوں اور زمین ( سے) اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو۔اﷲ کوئی معبود سوائے اس کے ہو۔وہ بڑے عرش کا رب ہے۔(بدر ۱۷؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۲۸۔ کہا اب ہم دیکھتے ہیں کہ تو نے سچ کہا ہے یا جھوٹ۔(بدر ۱۷؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۲۹۔ میرا یہ خط لے جا۔اور ان کے آگے رکھ دے۔پھر الگ ہوجاؤ۔انبیاء علیھم السلام ہمیشہ حفظِ مراتب کا لحاظ کیا کرتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ نے بھی حضرت موسٰیؑ کو حکم دیا۔(طٰہٰ:۴۵) فرعون کے ساتھ نرم نرم بات کرو۔اَمَرَنَا رَسُوْلُ اﷲِ اَنْ نُنَزِّلَ النَّاسَ مَنَازِلَھُمْ ہر ایک آدمی کے مرتبہ کا لحاظ رکھنا چاہیئے۔چنانچہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے بھی اس کو ادب کے ساتھ پیش آنے کا حکم دیا۔یہ نکتہ بھی قابلِ غور ہے ؎ گر حفظِ مراتب نہ کنی زندیقی (بدر ۱۷؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۳۰ تا ۳۲۔