حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 289 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 289

وہی ہُد ہُد کے نیچے ہے۔کاش تم سمجھو۔(نورالدّین طبع سومصفحہ ۶۰) ۲۳۔  تھوڑی ہی دیر گزری کہ وہ ہُد ہُد آ گیا۔اور کہا کہ میں تم کو ایک پختہ خبر ملکہ سبا کی دیتا ہوں۔جو پہلے تم کو اس کی پوری خبر نہیں۔(بدر ۱۷؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۲۴۔  شاہ یمن کی خبر دیتا ہے۔کہ ایک عورت بھی ان کی مالک ہے۔اور ہر خیر اس کو ملی ہوئی ہے اور اس کا ایک بڑا تخت بھی ہے۔(بدر ۱۷؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۲۵۔  وہ مع اپنی قوم کے سوائے اﷲ تعالیٰ کے آفتاب کی پرستش کرتے ہیں۔اور شیطان نے ان کو ان کے شرک اور بداعمالیاں خوبصورت کر کے دکھلائی ہیں۔اور ان کو راہِ ہدایت سے روک دیا۔اس لئے وہ ہدایت نہیں پاتے۔(بدر ۱۷؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۲۶،۲۷۔