حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 282
۱۴۔ جب ان کے پاس نشان آ گئے اور نشان بینائی کا موجب تھے۔ان کو بینائی حاصل نہ ہوئی کیونکہ انہوں نے ان سے اندھوں کا سا کام لیا۔بلکہ کہا کہ یہ دھوکہ بازیاں ہیں۔(بدر ۲۰؍جولائی ۱۹۰۵ صفحہ۶) ۱۵۔ : انکار کر دیا مگر دل ان کے مان گئے۔موجبِ انکار دو امر ہوئے کچھ ظلم کیا اور کچھ تکبّر کیا۔ دیکھا انجامِ شریر کیسا ہوا۔موسیٰ کو ہدایت اور ہدایت پر بشریٰ اور مخالف محروم تباہ و ہلاک۔(بدر ۲۰؍جولائی ۱۹۰۵ صفحہ۶) ۱۶۔ : علم۔حصولِ خرچ۔صحت۔دماغ۔استاد۔فرصت اور سب سے بڑھ کر فضلِ الہٰی پر موقوف ہے۔بغیر فضلِ الہٰی کچھ بھی نہیں ہوتا۔جس کی جاذب دعائیں ہیں۔ اسی واسطے فرمایا۔: دوسرا ذریعہ حصولِ علم کا حمد و شکر ہے۔ (ابراہیم:۸)(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹) : مسلمانوں کو زیادہ حمد چاہیئے۔داؤدؑ و سلیمانؑ کو جو دیا گیا تھا