حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 281 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 281

 اے موسٰی نہ ڈر کہ میرے حضور بھیجے ہوؤں کو خوف نہیں رہتا۔پھر میرے سامنے؟ (بدر ۲۰؍جولائی ۱۹۰۵ صفحہ۶) ۱۲۔ : عاطِفہ ہے اس کے معنے ہیں’’اور‘‘ یعنی ان لوگوں کو بہت خوف نہیں ہوتا۔جن سے کوئی بدی ہو جاوے پھر وہ بدی چھوڑ کر نیکیاں کرے تو میں ان کیلئے غفور اور رحیم ہو جاتا ہوں۔معافی دیتا اور رحم کرتس ہوں۔(بدر ۲۰؍جولائی ۱۹۰۵ صفحہ۶) ۱۳۔  اور ڈال اپنا ہاتھ اپنی جیب میں۔نکالے گا سفید۔نہ بُرا۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۷۰) : یہ تیسرا نظارہ ہے۔اس میں سمجھایا گیا کہ ہم تجھے روشن تعلیم کی کتاب دیں گے۔جس میں کوئی بدی نہ ہو گی۔: عصا۔یدِبیضا۔جراد۔ضَفَادِع۔دَمْ مَرِی جس میں اکلوتے بیٹے مارے گئے طمس اموال۔طوفان۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹) ہاتھ جیب میں ڈال نکلے گا چمکتا ہوا۔کوئی اس میں عیب نہیں اور یہ دو نشان اور نشانوں کو ملا کر نو نشان میں داخل ہیں۔: جافرعون اور اس کی قوم کی طرف۔وہ بے شک فاسق ہو گئے۔اﷲ تعالیٰ صرف کفر پر اس جہان میں نہیں پکڑتا۔بلکہ شوخی کی سزا اس دنیا میں ملا کرتی ہے۔(بدر ۲۰؍جولائی ۱۹۰۵ صفحہ۶) ۱۴۔ جب ان کے پاس نشان آ گئے اور نشان بینائی کا موجب تھے۔ان کو بینائی حاصل نہ ہوئی کیونکہ انہوں نے ان سے اندھوں کا سا کام لیا۔بلکہ کہا کہ یہ دھوکہ بازیاں ہیں۔(بدر ۲۰؍جولائی ۱۹۰۵ صفحہ۶)