حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 278 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 278

کسی خوبصورتی کو دیکھ نہیں سکتا۔اسی طرح یہ بھی نیک اعمال کے جمال کو دیکھ نہیں سکتے۔اس واسطے بداعمالی میں پڑے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹) :ہم نے تو اُن کیلئے جو اعمال کرنے کے ہیں۔بہت خوبصورت دکھائے ہیں۔تاکہ ان کی طرف مشغول ہوں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۰) ۶۔  ان کو بڑا عذاب اور انجام کار اُن کو بڑا ٹوْٹا ہو گا۔انکے لئے بُشرٰی کا کوئی حصّہ نہیں۔(بدر ۲۰؍جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ۲) ۷،۸۔   :یہ بیان یہ بات سمجھانے کیلئے ہے۔کہ اے نبی تمہیں یہ قرآن۔تیری کسی قسم کی خواہش کے سوا دیا ہے جیسا کہ موسٰی کو پیغمبری دی۔: اپنے ساتھ والے کو۔اس بات میں بحث ہے کہ بیوی ساتھ تھی یا نہیں۔: معلوم ہوتا ہے کہ کسی اور نے اسے نہیں دیکھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹) : موسٰی سے کلام ہُوا تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے بھی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۷۰) حضرت موسٰیؑ کے بیان میں جو یہ لکھا ہے کہ (القصص:۳۰)۔تُو تو دیا گیا ہے قرآن اﷲ لطیف سمیع سے جو حکیم