حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 265
ور ہر ایک ٹکڑا تھا۔جیسے بڑے ریتے کا ٹیلہ۔ کے بدلہ سورہ طٰہٰ میں اور پس معنے ہوئے۔لے جا جماعت فرماں بردار کو یا جا ساتھ جماعت اسلام کے بحر میں جو خشک پڑا ہے۔پھر بچایا تم کو اور غرق کر دیا فرعونیوں کو تمہارے دیکھتے۔(نورالدّین طبع سوم صفحہ۱۵۷) ۶۶ تا۶۸۔ اور بچا دیا ہم نے موسیٰ کو اور جو لوگ تھے اُس کے ساتھ سارے۔پھر ڈوبایا ان دوسروں کو البتہ اس میں ایک نشانی ہے اور نہیں وہ بہت لوگ ماننے والے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۷۲) ۷۰ تا ۷۲۔ ابراہیم کی وہ خبر ان پر پڑھ سنا۔جب اس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کو کہا۔کہ تم لوگ کس کی پرستش کرتے ہو۔ابراہیمؑ کے باپ اور قوم نے جواب دیا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور انہیں کے پاس بیٹھ رہتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۹۰) ابراہیم علیہ السلام کی اولاد دو بیویوں سے تھی۔ایک بیوی مع اولاد عرب میں مقیم ہوئی۔چونکہ وہ مورثِ اعلیٰ تھے۔اس لئے ان کا واقعہ اہل عرب کو خصوصیت سے سنایا جاتا ہے۔: اپنے ایک بزرگ کو۔معلوم ہوتا ہے کہ والد اور تھا۔جبھی اَبْ کے ساتھ آذر آیا ہے۔دومؔ بڑھاپے میں والد کے لئے دعا کی اور اَبْ کے لئے دعا سے منع کئے گئے۔چنانچہ تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس