حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 256
ضرورت حقّہ پر درمیانی راہ اختیار کرتے ہیں۔پنجم ؔ۔وہ اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں جانتے اور اپنے تئیں ہلاکت میں نہیں ڈالتے۔اور نہ قتل کرتے ہیں۔نہ زنا کرتے ہیں۔کیونکہ جو ایسا کرتاہے وہ سزا پاتا ہے۔رحمان کے پیارے تو ایسے افعالِ شنیعہ سے بچتے رہتے ہیں اور سنوار والے کاموں میں اپنا وقت خرچ کرتے ہیں۔(الفضل ۹؍ جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ۱۵)