حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 252 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 252

۶۶،۶۷۔  وہی جن کی دُعا ہے کہ اے ہمارے رب ہٹا دے ہم سے دوزخ کا عذاب۔اس کا عزاب تو دائمی ہلاکت ہے اور دوزخ تو بڑی تکلیف کی جگہ اور بُرا مقام ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۲) : سخت لازم ؎ اِنْ یُعَاقِبْ یَکُنْ غَرَامًا کسی کو اگر سزا دیتا ہے تو عذاب لازم و سخت ہوتا ہے۔غرام عشق و محبت کو بھی بولتے ہیں جو چیز مضبوطی سے کسی کے پیچھے پڑ جاوے وہ غرام ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۶۸۔  وہی فرماں بردار بندے کہ جب اموال کو خرچ کر تے ہیں تو مالوںکو نہ بے جا ضائع کریں اور نہ موقع میں دینے سے کمی دکھلاویں بلکہ خرچ میں پسندیدہ راہ اختیار کریں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۲) : خطا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔: معتدل (ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۶۹۔  جو اﷲتعالیٰ کی یاد کے ساتھ دوسرے معبود کو نہیں پکارتے۔اور ایسی جانوں کے ناحق قتل