حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 251 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 251

۶۳۔  : ایک وقت میں ایک چیز رہ جاوے۔دوسرے وقت میں پوری کرے۔اس میں سمجھایا ہے کہ تم زمین کے روشن ستارے بنو۔اگر کوئی وقت غفلت کا گزرا ہے تو اب اس کی تلافی کر لو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) : جو رات کو نہ کر سکو۔دن کو کر لو۔جو دن کو نہ کر سکو وہ رات کو کر لو۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۸) ۶۴۔  رحمن کے فرماں بردار بندے تو وہی ہیں جو زمین میں سکینت۔وقار اور تواضع کی چال چلتے ہیں۔نہ تکبّر اور سُستی کی۔اور جب جاہل ان سے اُلجھیں تو ان سے ایسا سلوک کرتے ہیں جس میں نہ بدی و ایذاء ہو اور نہ جہل و نادانی۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۲) : بڑی سکینت و آرام کے ساتھ۔وقار سے زندگی بسر کرو۔عبادالرّحمن متکبّر۔متجبّر۔فساد میں کوشش کرنے والے عصیان میں منہمک نہیں ہوتے۔: جب جاہل مخاطب کریں تو سلامتی کی راہ اختیار کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) ۶۵۔ : مومن رات عبادت کے کام کرتا ہے۔انگریزی پڑھنے والوں کی عادت چھوڑ دو۔کہ دو بجے سوئے اور آٹھ بجے اُٹھے! (ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) وہی جو اپنے رب کے آگے سجدوں اور قیام میں راتیں گزار دیتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ )