حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 231
کے خلیفہ کے مقابل پر چودہویں صدی ہجری پر ایک خلیفہ کا آنا ضروری تھا۔یا نہیں؟ اگر انصاف کو ہاتھ سے نہ دیا جاوے اور اس آیتِ وعدہ کے لفظ کَمَا پر پورا غور کر لیا جاوے تو صاف اقرار کرنا پڑے گا کہ موسوی خلفاء کے مقابل پر چودہویں صدی کا خلیفہ خاتم الخلفاء ہو گا اور وہ مسیح موعود ہو گا۔اب غور کرو کہ عقل اور نقل میں تناقص کہاں ہوا؟ عقل نے ضرورت بتائی۔نقل صحیح بھی بتاتی ہے کہ اس وقت ایک مامور کی ضرورت ہے۔اور وہ خاتم الخلفاء ہو گا۔اس کا نام مسیح موعود ہونا چاہیئے پھر ایک مدّعی موجود ہے۔وہ بھی یہی کہتا ہے کہ میں مسیح موعود ہوں۔اس کے دعویٰ کو راست بازوں کے معیار پر پرکھ لو۔(الحکم ۱۷؍نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ۱۵) ۵۷۔ : جاذبِ رحم کیا ہے۔صلوٰۃ۔زکوٰۃ۔اطاعتِ رسول۔حضرت ابوبکرؓ کے وقت زکوٰۃ کیلئے جنگ بھی ہوئی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۳) ۵۹۔ قرآن نے حکم دیا ہے کہ اے ایمان والو تمہارے گھر میں تین وقتوں میں غیر مرد اور نابالغ لڑکے