حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 222
مَآئٍ: نُطفہ کا پانی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۳) ۴۷۔ : اس سورۃ میں پیشگوئیاں صاف صاف کر دی ہیں۔: ان باتوں سے جو چاہے سیدھی راہ نکال سکتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۳) ۴۸۔ : مُنہ سے کہتے ہیں۔عمل نہیں۔اس میں اشارہ ہے کہ تقیّہ کرنے والے مخالفین خلفاء مومن کہلائیں گے۔۴۹،۵۰۔ : ان کے مطلب کے برخلاف اﷲ رسول کا حکم ہو تو اعراض کرتے ہیں۔یَکُنْ لَّھُمْ: ان کے مطلب کے مطابق ( حق) شریعت کا مسئلہ ہو تو ماننے کو تیار ہو جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۳)